Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیپال میں 10فیصد میں تبدیل کئے جارہے ہیں 500اور ہزار کے پرانے ہندوستانی نوٹ

کٹھمنڈو۔۔۔۔8نومبر 2018کو نوٹ بندی کے اعلان کے بعد ہندوستان میں 500اور 1000روپے کے نوٹ چلنا بند ہوگئے۔ باخبر ذرائع کے مطابق نیپال میں بینکوں کے ایجنٹس پوری رقم کا 10فیصد واپس کررہے ہیں۔ یعنی ایک ہزار روپے دینگے تواس کے بدلے صرف 100روپے آپ کو ملیں گے۔ رقم زیادہ ہونے پر شرح فیصد میں اضافہ ہوتا رہے گا۔پرانے نوٹ تبدیل کرانے کیلئے ہندنیپال کے سرحدی علاقے بھیراوا تک پہنچانا ہوگا۔ذرائع کے مطابق نیپال سینٹرل بینک میں جمع 950کروڑ روپے تبدیل کرنے کی ہندوستان اجازت دیدیگا۔ ـاس سلسلے میں بات چیت کرنے کیلئے نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی 3روزہ دورے پر دہلی پہنچ گئے جہاں وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر شخصیات سے ملاقات کررہے ہیں۔واضح ہو کہ حکومت نے نوٹ بندی کی سب سے بڑی وجہ ہندوستانی معیشت کو  بہتربنانا ، کالے دھن پر پابندی اور ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینا تھا۔ان اقدامات کے بعد ہندوستان میں ای والیٹ کارڈ ز (e-wallet cards)کے ذریعے لین دین میں اضافہ ہوا۔ اس وقت ملک 5فیصد ترسیل زر کیش لیس میں تبدیل ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -سلمان کی درخواست ضمانت کا فیصلہ آج

شیئر: