Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاکلیٹ کا استعمال ہر طرح سے مفیداور کارآمد ہوتا ہے

لندن .... ماہرین صحت ایک عرصے سے اس بارے میں بحث کرتے رہے ہیں کہ چاکلیٹ بنیادی طور پر مفید چیز ہے یا نقصان دہ۔ اس بحث سے قطع نظر چاکلیٹ کے شائقین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ مگر اس مسئلے پر غور کرنے والے ماہرین خوراک اور سائنسدانوں نے اب یہ انکشاف کیا ہے کہ چاکلیٹ ہر اعتبار سے آپ کیلئے مفید اور فائدہ مند ہے۔ برطانیہ کے مشہور ماہر تغذیہ راب ہوبسن کا کہناہے کہ روزانہ تھوڑی مقدار میں بھی چاکلیٹ یا کوکا کا استعمال کیا جائے تو اس سے دل و دماغ کو تقویت تو ملتی ہی ہے۔ مزاج بھی خوشگوار ہوجاتا ہے۔ اب تک ماہرین غذائیت چاکلیٹ اور کوکو کے خلاف بیانات دیتے رہے ہیں۔ انکا کہناتھا کہ چاکلیٹ کی زیادتی نہ صرف بلڈ شوگر کو متاثر کرتی ہے بلکہ دماغی حالت پر اثر انداز ہوتی ہے اور وزن میں بھی اضافے کا باعث بنتی ہے لیکن اگر اعتدال میں یہ چیز استعمال کی جائے تو اس کے بے شمار فوائد ہیں۔ واضح ہو کہ چاکلیٹ کا استعمال 3ہزار سال قبل میسو امریکہ کی اولمک تہذیب کے زمانے سے شروع ہوئی ہے۔

شیئر: