Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر معروف ادویہ جسمانی اعضاءکو نقصان پہنچا سکتی ہیں ، ڈاکٹر الخضیری

ریاض..... سرطانی امراض کے ماہر ڈاکٹر فہد الخضیری نے کہا ہے کہ وزن کم کرنے والی غیر معروف ادویہ سے ہوشیار رہیں ۔ دیسی و دیگرادویہ کے اشتہاروں سے متاثر ہو کر ایسے مرکبات استعمال کرنے سے مستقبل میں جسمانی صحت متاثر ہو سکتی ہے ۔ ڈاکٹر الخضیری نے آن لائن فروخت کیجانے والی غیرمعروف ادویہ کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے ایسی ادویہ جن کے مرکبات غیر معروف ہوں ان کے استعمال سے گردے اور جگر متاثر ہوجاتے ہیں ۔ بعض اوقات موذی امراض بھی لاحق ہو نے کا اندیشہ ہو تا ہے ۔ بعض تجارتی ادارے وزن کم کرنے کے لئے ایسی ادویہ کا اشتہار دیتی ہیں جن کے مرکبات کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں ہوتی ۔ جو افراد وزن کم کرنے کے خواہاں ہیں وہ مصدقہ ادویہ استعمال کریں یا باقاعدہ لائسنس یافتہ سینٹروں سے رجوع کریں تاکہ مستقبل میں خطرناک امراض سے بچا جاسکے۔ غیر معروف مرکبات جسم کے اہم اعضاءکو تلف کرنے کا باعث بن سکتے ہیں ۔

شیئر: