Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”والد کی خوشبو “نامی پینٹنگ نمائش میں غیر معمولی مقبولیت کی حامل

ریاض.... جبیل رائل کمیشن میں منعقدہ پینٹنگ کی نمائش میں رکھی گئی تصویر جس میں بچی دیوار پر لٹکے مردانہ رومال ”شماغ “ کو سونگھ رہی ہے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی ۔ پینٹنگ کا عنوان ہے” میرے والد کی خوشبو“ ۔ عربیہ نیوز کے مطابق رائل کمیشن میں منعقدہ پینٹنگ کی نمائش میں شاکر نامی فنکار کا ایک شاہکار غیر معمولی مقبولیت حاصل کر گیا اس حوالے سے شاکر کا کہنا تھا کہ وہ ایک واقعے سے اس قدر متاثر ہو ا کہ اسے تصویر کی شکل دے دی ۔ تصویر میں جو بچی شماغ کو سونگھ رہی ہے وہ حقیقی کہانی کا حصہ ہے ۔ بچی کا شہید والد دہشتگردوں کے ساتھ ایک معرکے میں شہید ہو گیا تھا ۔ بچی کو اپنے والد سے بے حد انسیت تھی وہ جب بھی اداس ہوتی یا اپنے والد کی قربت کی طلبگار ہوتی تو دیوار پر لٹکے اسکے شماغ کو سونگھتی اور کہتی کہ میرے والد کی خوشبو مجھے آرہی ہے ۔ فنکار شاکر کا کہنا تھا کہ جب اس نے بچی کی یہ الفت اور چاہت دیکھی تو اس سے رہا نہ گیا اور اسے پینٹنگ کی صورت میں لوگوں کے سامنے پیش کر دیا ۔

شیئر: