Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈا: جونیئر آئس ہاکی ٹیم کی بس کو المناک حادثہ

 
ٹورنٹو:کینیڈا کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ جونیئر آئس ہاکی ٹیم کی بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام ہمبلٹ برونکس نامی جونیئر آئس ہاکی ٹیم کی بس کھلاڑیوں کو لے کر ہائی وے پر سفرکر رہی تھی کہ ایک ٹرک سے اس کا حادثہ ہو گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس المناک حاوثے میں بس میں سوار 28 افراد میں ڈرائیور سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ باقی افراد زخمی ہیں۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ہمبلٹ برونکس کی آئس ہاکی ٹیم ایک میچ کھیلنے کےلئے جا رہی تھی۔اس ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کی عمریں 16 اور 21 سال کے درمیان تھیں۔پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امدادی کام جاری ہیں اور معلومات کےلئے سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔برونکس کے ایک کھلاڑی کے والد نے  بتایا کہ حادثے کے بعد ایک کرین نے بس کو اٹھایا۔

شیئر: