Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی فائرنگ سے شہید صحافی کی تدفین

غزہ ..... اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے معروف فلسطینی صحافی یاسر مرتضیٰ کو غزہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ یاسر مرتضیٰ کی نماز جنازہ میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ سمیت سیکڑوں فلسطینیوں نے شرکت کی۔ یاسر مرتضیٰ جمعہ کے روز اسرائیلی فورسز کی جانب سے فائرنگ کے ایک واقعے میں زخمی ہو گئے تھے اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ غزہ میں اسرائیل مخالف مظاہروں کے جواب میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے واقعات میں جمعہ کو بھی 9 افراد مارے گئے تھے۔

شیئر: