Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی غوطہ میں پھر کیمیکل حملہ، 150ہلاک

مشرقی غوطہ .... مشرقی غوطہ میں شامی حکومت نے ایکبار پھر شہریوں پر کیمیکل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 150سے زیادہ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔اگرچہ شامی امریکن میڈیکل سوسائٹی نے یہ تعداد 41بتائی ہے تاہم شہری دفاع کے حکام کا کہناہے کہ یہ تعداد 150 سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ شامی حکومت نے کیمیاوی حملے کی تردید کی ہے اور کہا کہ شہر میں موجود جنگجو غلط خبریں پھیلا رہے ہیں۔ برطانوی خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ کیمیاوی حملے کی تصدیق آزادانہ ذرائع سے نہیں ہوسکی۔ ایک وڈیو بھی گرد ش کررہی ہے جس میں ایک آوازسنی جارہی ہے جو یہ ہے کہ شہر میں شدید بو پھیلی ہوئی ہے۔دریں اثناءشام کے صوبے حلب میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ دھماکہ الباب نامی شہر میں واقع جامعہ مسجد کے نزدیک ہوا۔ اس دھماکے میں مارے جانے والے افراد میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔ 

شیئر: