Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنسیلر بنائے میک اپ کو مکمل اور بہترین

میک اپ مہارت سے کیا جائے گی کسی آرٹ سے کم نہیں ۔ ہمارے ہاں خواتین میک اپ سے ناواقفیت ہونے کی وجہ سے میک اپ  پروڈکشن پر ہزاروں روپے خرچ کر دیتی ہیں خاص طور پر منگنی بیاہ کی رسومات میں اچھی خاصی رقم میک اپ پروڈکشن پر خرچ کی جاتی ہے ۔ لیکن پڑوڈکشن کا صحیح استعمال نہ جاننے کے سبب خرچ  کی گئی تمام رقم ضائع ہو جاتی ہے .  اسی طرح بہت سی خواتین کنسیلر کی اہمیت سے بھی واقف نہیں ۔ کنسیلر میک اپ میں  بنیادی  حیثیت  رکھتا ہے .  یہ جلد کے داغ دھبے اور آنکھوں کے گرد حلقے چھپانے کے لئے بہترین ہے ۔ میک اپ سے پہلے کنسیلر ضرور استعمال کریں  اور  اپنی قدرتی رنگت سے ایک شیڈ گہرا کنسیلر منتخب کریں  . اگر آپ اپنی جلد سے حلقے شیڈ میں کنسیلر استعمال کریں گی  تو آپ کا چہرہ بدنمائی کی حد تک سفید دکھائی دے گا . 
کسی بھی تقریب کے لئے تیار ہوتے وقت  پورے چہرے پر کنسیلر لگائیں  ہلکا ہلکا  جذب کرنے کے بعد کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں .  کچھ دیر بعد فاؤنڈیشن  اپلائی کریں  اور پھر پاؤڈر لگا لیں  .   آفس وغیرہ جاتے وقت اگر آپ بیس استعمال کرنا نہیں چاہتی تو صرف کنسیلر لگالیں اور کومپکٹ پاؤڈر استعمال نہ کریں البتہ شام کی تقریبات کیلئے کنسیلر کے بعد کومپکٹ پاؤڈر کا استعمال ضروری ہے یہ آپ کی خوبصورتی کو دوبالا کر دیگا . 

شیئر: