Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیکرز کی جانب سے بھیجے گئے ایس ایم ایس کی اطلاع پولیس کو دیں ، ٹیلی کمیونیکیشن

ریاض.... انفارمیشن اینڈ ٹیلی کمیونیکشن کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ پر یا ٹیلی فون ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والے جعلی پیغامات پر توجہ نہ دی جائے ۔ جعلسازوں کے پیغام موصول ہونے پر اسکی اطلاع قریبی پولیس اسیٹشن کو کریں ۔ ٹیلی کمیونیکشن کے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر لوگوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو اس قسم کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جن میں کہا جاتا ہے کہ یہ پیغام واٹس ایپ کی جانب سے ہے درج ذیل لنک پر لاگ ان کرکے معلومات فراہم کریں ۔ یہ پیغامات ہیکرز کی جانب سے بھیجے جاتے ہیں ۔ غیر معروف لنک کو قطعی طور پر نہ کھولا جائے اس طرح کے پیغامات ہیکرزارسال کرتے ہیں ۔ لنک اوپن کرنے کے بعد ہیکر ز تک آپکی تمام معلومات پہنچ جاتی ہیں جس کے بعد آپ کا موبائل انکے کنٹرول میں ہوتا ہے ۔ ایسے غیر معمولی ہیکنگ کے پیغامات جو سائبر کرائم کے زمرے میں آتے ہیں کے حوالے سے ٹیلی کمیونیکشن کا کہنا ہے کہ انکے بارے میں اطلاع فراہم کرنے کے 4 طریقے ادارے نے فراہم کئے ہیں جن میں قریبی پولیس اسٹیشن کے سائبر کرائم یونٹ کواطلاع دیں ۔" کلنا امن " ( ہم سب امن کے محافظ ) کی ایپلی کیشن کا استعمال کرکے ۔ ابشر کے خصوصی پیچ کے علاوہ وزارت داخلہ کی مخصوص ای میل پر جسکا ایڈریس [email protected] ہے پر ای میل ارسال کی جاسکتی ہے جس میں پیغام کی تفصیلات درج ہو ں ۔ واضح رہے ان دنوں ہیکرز کی جانب سے غیر معمولی پیغامات لوگوں کو موصول ہورہے ہیں جن میں کہا جاتا ہے کہ واٹس ایپ یا دیگر سوشل میڈیا کی سائٹ نے اپ ڈیڈ لانچ کی ہے ۔پیغام کے ساتھ ایک لنک بھی بھیجا جاتا ہے جیسے ہی اس لنک کو کلک کرتے ہیں آپکی تمام معلومات اور موبائل کی پرائیویسی کو ہیک کر لیا جاتا ہے ۔ اس حوالے سے ٹیلی کمیونیکیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قسم کے لنک کو قطعی طور پر اوپن نہ کیا جائے بلکہ انکی اطلاع مذکورہ بالا اداروں کو فراہم کی جائے تاکہ ہیکرز کے خلاف کارروائی کی جاسکے ۔ 

شیئر: