Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مقامی مصنوعات کا فروغ‘: المخواہ میں پروسیس پروڈکٹس فورم کا انعقاد

گورنر الباحہ شہزادہ ڈاکٹر حسام بن سعود بن عبدالعزیز کی زیرِ سرپرستی المخواہ چیمبر آف کامرس کی جانب سے دو روزہ پروسیس پروڈکٹس فورم کا انعقاد کیا گیا۔
الباحہ ونٹر فیسٹیول ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹرعلی السواط اور کمشنر المخواہ غلاب بن غالب و دیگر اعلٰی عہدیدار موجود تھے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فورم میں 25 سے زیادہ مینوفیکچرز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
فورم کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو با اختیار بنانا اور مقامی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے درست سمت اقدامات کو بڑھانا ہے۔
فورم میں مقامی و گھریلو صنعت کو فروغ دینے اور اس شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا گیا۔ علاقائی معیشت پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
فورم میں ورکشاپس کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں اور صنعت کاروں کو حکومتی ترقیاتی سکیموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔
اس ایونٹ میں المخواہ چیمبرآف کامرس، حفظ الثرات فاؤنڈیشن، دیار اور مجموعہ وسام البادیہ، فلاحی تنظیم ذی عین التعاونیہ کے مابین تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
المخواہ آف کامرس چیمبر نے کہا کہ ’فورم مینوفیکچرنگ شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے اہم ثابت ہو گا جس کے مثبت اثرات الباحہ کی معاشی ترقی پر بھی پڑیں گے۔‘

 

شیئر: