Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارشوں کے پیش نظر الھدا روڈ بند

طائف.... ٹریفک پولیس نے طائف جانے والی شاہراہ الھدا کو بارش کی وجہ سے عارضی طور پر بند کر دیا ۔ سبق نیوز کی اطلاع کے مطابق اتوار کی دوپہر کے بعد ہونے والی بارش کے بعد لینڈسلائڈنگ کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے الھدا شاہراہ کو احتیاطی تدابیر اختیار کر تے ہوئے بند کردیا ۔ طائف جانے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ السیل والا راستہ استعمال کریں ۔ واضح رہے الھدا شاہراہ پر بارش کے بعد چٹانوں سے پتھروں کے گرنے کا خطرہ رہتا ہے جس سے بڑا حادثہ بھی رونما ہو جاتا تھا ۔ ٹریفک پولیس نے احتیاطی اقدام کے پیش نظر پہاڑی راستہ بند کر دیا ۔ 

شیئر: