Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی بلی کامن ویلتھ گیمز کی شوقین نکلی

 لندن .....  کہا جاتا ہے کہ انسان کی طرح اس کی پالتو بلیاں بھی وہی شوق پال لیتی ہیں جو انکے مالکان کے ہوتے ہیں۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ یہ بلیاں ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر مالکان کے ساتھ ٹی وی پر نظر لگائیں بیٹھی ہوتی ہیں اور اگر ٹی وی بند کردیا جائے تو یہ بھی کوئی دوسری مصروفیت ڈھونڈ لیتی ہیں مگر یہاں ایک ایسی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں گولڈ کوسٹ میں جاری کامن ویلتھ گیمز دیکھنے کیلئے ایک پالتو بلی بھی ٹی و ی کے سامنے جم کر بیٹھ گئی۔ افراد خانہ میں سے کسی نے اس کے شوق اور دلچسپی کی وڈیو اتار ویب سائٹ پر جاری کردی جس میں یہ صاف نظر آتا ہے کہ بلی نہ صرف گیمز کو پوری دلچسپی سے دیکھ رہی تھی بلکہ خود بھی جمناسٹک کے کئی مقابلوں کی نقل کرتی نظر آئی۔ ایلزبتھ نامی بلی کی وڈیو جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی ہے کیونکہ وڈیو میں بلی لانگ جمپ کا مقابلہ دیکھتے ہوئے خود بھی زور دار چھلانگ لگاتی نظر آتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -’’درختوں پر اگنے والی کرسیاں‘‘، 5 ہزار پونڈ میں دستیاب

شیئر: