Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی آگ سے نہ کھیلے ورنہ انجام برا ہوگا، مایاوتی

لکھنؤ۔۔۔۔بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے بی جے پی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ آگ سے نہ کھیلے ورنہ انجام برا ہوگا۔انہوں نے بی جے پی کے دلت ارکان پرپارلیمنٹ کے بیانات کو بھی ڈرامہ قراردیا۔انہوں نے دلتوں کے خلاف مسلسل کئے جارہے حملوں، بھارت بند کے دوران دلت نوجوانوں کے قتل اور ان کیخلاف مقدمات درج کرنے پرسخت ناراضی کا اظہار کیا۔انہوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2اپریل کو ہندوستان بند کے دوران رونما ہونیوالے پُرتشدد ہنگاموں کی ذمہ دار مودی حکومت ہے۔ صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ دلت استحصال کے خلاف بلائے گئے بھارت بند کی کامیابی سے مودی حکومت خوفزدہ ہے ۔ اسی خوف اور گھبراہٹ کے باعث دلتوں پر مظالم کے پہاڑ توڑرہی ہے۔ اس وقت ملک کے حالات بد سے بد تر ہوتے جارہے ہیں، ہر طرف خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا جارہاہے اور عوام کو مشکلات کے دلدل میں ڈھکیل دیا گیاہے۔
مزید پڑھیں:- - -  -بیوی کوئی شئی نہیں، ساتھ رہنے کیلئے دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا، سپریم کورٹ

شیئر: