Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیر کا لڑکی پر حملہ، جنگل میں کھینچ لے گیا

بہرائچ ۔۔۔۔ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے کرتنیا رینج علاقے میں شیر ایک نوجوان لڑکی کو جنگل میں کھینچ لے گیا۔ پولیس کے مطابق جمنویہا موضع کی چمیلی اور اس کی سہیلی شام کو گھر سے باہر نکلی تھیں کہ درخت کی آڑ میں چھپے شیر نے لڑکیوں پر حملہ کردیا اور چمیلی کو گھسیٹتا ہوا جنگل میں لیکر چلا گیاجبکہ اس کی سہیلی بال بال بچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور محکمہ جنگلات کے اہلکار موقع پر پہنچے مگر لڑکی کا کہیں سراغ نہیں ملا۔ محکمہ جنگلات کے مقامی انچارج آر کے پی سنگھ نے اہلکاروں کے ہمراہ جنگل میں چمیلی کی تلاش شروع کی تو ایک جگہ لڑکی کا چپل اور پانی کا ڈبہ ملا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے لواحقین کو تفصیلات سے آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں:- - - -جیٹ ایئرویز کی لکھنؤمیں ہنگامی لینڈنگ

شیئر: