Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنگری یورپی اقدار کے تحفظ میں تعاون کرے، یورپی کمیشن

بڈاپسٹ ..... ہنگری یورپی اقدار کے تحفظ میں تعاون کرے۔ یورپی کمیشن نے یہ مطالبہ ہنگری سے کیا ہے۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب اتوار کے الیکشن میں قدامت پسند وکٹر اوربان کی قوم پرست سیاسی جماعت نے واضح کامیابی حاصل کر لی ہے۔ یوں اوربان کے تیسری مرتبہ وزیرا عظم بننے کی راہ بھی ہموار ہو گئی ۔ یورپی کمیشن کے بیان کے مطابق یورپی یونین جمہوریت اور اقدار کی ایک یونین ہے اور اس بلاک میں شامل تمام ممالک کو مل کر تمام رکن ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے۔

شیئر: