Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذو الفقار علی بھٹو یاد میں تقریب

** * ذکاء اللہ محسن - ریاض  * * *
    پاکستان پیپلزپارٹی ریاض ریجن کی جانب سے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی یادمیں تقریب منعقد ہوئی جس میں مقامی رہنمائوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینیئررہنما محمد خالد رانا کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو اب اس دنیا میں نہیں رہے مگر ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے۔
     احسن عباسی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو آمریت کی بھینٹ تو چڑھ گئے مگر جمہوریت کو اپنی شہادت سے زندہ کر گئے اور بتا گئے کہ ملک کی بقا جمہوریت میں ہے کیونکہ عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہیں اور وہی ملک کی تقدیر کا بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں۔
    یونس ابوغالب کا کہنا تھا کہ اب وقت آ پہنچا ہے کہ پاکستانی قوم جمہوری طاقتوں کا ساتھ دے اور ایسے عناصر جو آمریت کو دعوت دیتے ہیں، ان کا راستہ روکیں اور یہ تبھی ممکن ہے جب عوام آگے آئیں اور ملک کو درست سمت لیکر چلیں۔    اجلاس میں سردار عبدالرزاق، رفیق گوہر، طارق بٹ، محمد عثمان اور دیگر نے بھی ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -مکہ مکرمہ میں پی ٹی آئی کے تحت تقسیم اسناد کی تقریب

شیئر: