Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی ویمنزٹیم113رنز پر ڈھیر، انگلینڈ نے سیریز برابر کردی

ناگپور:ہند اور انگلینڈ کی ویمنز ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں انگلش اسپنرز سوفی ایکلیسٹن اور ڈینیلی ہیزل نے غیر معمولی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستانی کھلاڑیوں میں سے صرف3کو ڈبل فگرز میں پہنچنے کا موقع دیا اور پوری ٹیم کوصرف113رنز رنز پر پویلین بھیج دیا۔ ان دونوں کی اس کارکردگی کی بدولت انگلش ٹیم 8وکٹوں سے فتح کے ساتھ3ون ڈے کی سیریز برابر کرنے میں کامیاب ہو گئی۔سوفی ایکلیسٹن نے10اوورز میں، جن میں سے 5میڈن تھے،14رنز دے کر 4وکٹیں اور میچ کی بہترین کھلاڑی بھی قرار پائیں۔ ناگپور میں دوسرے میچ کے دوران ہندوستانی کپتان متھالی راج نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز سمرتی مندھنا ، دیویکا ودھیااور چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لئے آنے والی دیپتی شرما کے سوا کوئی بھی بیٹر دہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکی جبکہ 3کھلاڑی صفر پر آوٹ ہوئیں۔سمرتی مندھنا نے ایک چھکے اور3چوکوں کی مدد سے 42 اور دیویکا ودھیا نے11رنز بنائے جبکہ دیپتی شرما26رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہیں۔ ڈینیلی ہیزل نے10اوورز میں32رنز دے کر4وکٹیں حاصل کیںبیٹنگ کےلئے مشکل وکٹ پر ہدف کا تعاقب انگلش ٹیم کےلئے زیادہ مشکل نہیں ہوا اور 29اوورز میں2وکٹوں پر 117 رنز بنا کر میچ جیت لیا اور سیریز بھی1-1 سے برابر کردی ۔انگلش اوپنرز نے 73رنز بنا کر فتح کی بنیاد رکھ دی تھی ۔ اگرچہ انگلینڈ کی 2وکٹیں 3رنز کے وقفے میں گر گئی تھیں تاہم ہندوستانی بولرز دباو برقرار رکھنے میں ناکام رہیں اور اوپنر ٹیمی بیماونٹ کے ساتھ کپتان ہیتھر نائٹ نے ناقابل شکست رہتے ہوئے چوکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔ بیماونٹ نے39 اور نائٹ نے26رنز بنائے۔اوپنرڈینلی یاٹ 47اور وکٹ کیپر ایمی ایلن صفر پر آو ٹ ہوئیں۔ اس سیریز کا پہلا میچ ہندوستانی ٹیم نے جیتا تھا۔ تیسرا اورفیصلہ کن ون ڈے12اپریل کو کھیلا جائے گا۔

شیئر: