Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دلتوں پر مظالم کیخلاف کانگریس کا ’’ہلہ بول ‘‘دھرنا

نئی دہلی۔۔۔۔دلتوں پر مظالم کیخلاف اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے پورے ملک میں کانگریس کارکنوں نے بھوک ہڑتال کی۔راجدھانی دہلی میں راج گھاٹ پر کانگریس صدر راہول گاندھی نے بھی علامتی بھوک ہڑتال کی۔راہول کے علاوہ دہلی کانگریس کے صدر اجے ماکن سمیت دیگر رہنماشامل ہوئے۔ راہول گاندھی تقریباً 2گھنٹے تک بھوک ہڑتال پر بیٹھے رہے ۔ کانگریس پارٹی سی بی ایس ای پیپر لیک، پی این بی گھوٹالے، کاویری موضوع،آندھرا پردیش کو اسپیشل صوبہ کا درجہ  دینے اور دلتوں پر ہونیوالے حملوں جیسے اہم موضوعات پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے میں مرکزی حکومت کی ناکامی کے خلاف دھرنا دے رہی ہے۔راہول گاندھی نے  مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے۔ بی جے پی ملک کو تقسیم کروکی پالیسی پر گامزن ہے۔ہم دلتوں ، آدی واسیوں اور اقلتیوں پر ہونیوالے مظالم کے خلاف زندگی بھر لڑتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -مودی کیلئے بنارس کی نشست بچانا مشکل ہوگا ،راہول

شیئر: