متحدہ عرب امارات کے نیشنل سینٹر آف میٹرو لوجی نے سنیچر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت العین کے علاقے الخزنہ میں دوپہر 2 بجکر 15 منٹ پر 48.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا ہے۔
امارات الیوم کے مطابق بالظفرہ ریجن کے علاقے حمیم میں بھی سہ پہر 3 بجکر 30 منٹ پر درجہ حرارت 48.2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
مزید پڑھیں
اس سے قبل اس سال مئی کے آخری ہفتے میں متحدہ عرب امارات میں درجہ حرارت 51.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔
یہ صحرائی ملک سیارے کے گرم ترین علاقوں میں سے ایک ہے جو موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہے۔ بار بار آنے والی گرمی کی لہر گلوبل وارمنگ کا واضح اشارہ ہیں۔
نیشنل سینٹر آف میٹرو لوجی گرمی میں محفوظ رہنے کے لیے ہدایات جاری کیں، رہائشیوں کو دھوپ سے دور رہنے، کافی مقدار میں پانی پینے، مناسب لباس پہننے اور سن سکرین استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔
متحدہ عرب امارات دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندگان میں سے ایک ہے، لیکن اس نے قابل تجدید توانائی میں بھی بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔