سعودی عرب کے نیشنل لائیوسٹاک اینڈ فشریز ڈیولپمنٹ پروگرام نے عالمی بائیوٹیک ’فرم فیگارڈ‘ اور پولٹری پروڈیوسر ’تنمیۃ فوڈ کو‘ کے ساتھ شراکت کا معاہدہ کیا ہے جس کا مقصد لائیو سٹاک کی پیداوار کے پائیدار فروغ کے لیے جدید حل متعارف کرانا ہے۔
اس سلسلے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے موقع پر نائب وزیر منصور المشیطی بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی پولٹری کمپنی حلال مصنوعات کو نئی مارکیٹوں تک توسیع دے گیNode ID: 590036
-
پولٹری فارم مارکیٹ ویلیو 25.6 بلین ڈالر تک ہوجائے گیNode ID: 880101
یہ دستاویز سعودی عرب کے اس مقصد کو تعاون فراہم کرتی ہے جس کے تحت مقامی اور عالمی سطح پر مسابقت اور پروڈکٹس کی کوالٹی کو بہتر بنانا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی نے بتایا ہے یہ معاہدہ جدت پسند حل استعمال میں لا کر مقامی پروڈکٹس کے تحفظ اور کوالٹی کو بہتر بنائے گا جس سے صحت اور ماحولیات کے خطرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔
مفاہمت کی یادداشت کے مطابق ’فرم فیگارڈ‘ اپنے مقامی ایجنٹ ’پورٹیلِس کیپیٹل‘ کے ذریعے ’تنمیۃ فوڈ کو‘ بائیو ٹیکنالوجی کے حل مہیا کرے گی، جو ان پرعمل درآمد کرے گی اور ان ٹیکنالوجیوں کو سعودی عرب کی مارکیٹ میں مقامی سطح پر متعارف کرائے گی۔
معاہدے کے تحت مطابق پولٹری کے شعبے کو تعاون دیا جائے گا، اس کی آپریشنل اور پیداواری کارکردگی بڑھائی جائے گی اور لائیوسٹاک کی صنعت کو معلومات اور اختراع کے ذریعے آگے بڑھایا جائے گا۔
معاہدے کے تحت بیکٹیریوفیج ٹیکنالوجی پر توجہ دی جائے گی تاکہ یہ دوا، روایتی اینٹی بائیوٹکس کے بائیولوجیکل بدل کے طور پر سامنے آ سکے جس سے ان خدشات پر کا ازالہ کرنے میں مدد ملے گی کہ اینٹی بائیوٹکس دوائیں بیکٹیریا کا اب اتنی شدت سے مقابلہ نہیں کر سکتیں۔
اس ٹیکنالوجی کے اطلاق سے خوراک کی وجہ سے والی پیدا ہونے والی بیماریاں جن میں پولٹری اور انڈوں کی وجہ سے لگنے والی بیماری سیلمونیلہ شامل ہیں، میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔
نئی ٹیکنالوجی کے اطلاق سے پروڈکٹ کوالٹی اور حفاظت کے معیار بہتر ہوں گے اور مقامی اور عالمی سطح پر مسابقت مضبوط ہوگی۔