Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کام کی باتیں

مہینے میں دو یا تین بار گرائنڈر میں نمک پیسنے سے گرائنڈر کے بلیڈ تیز رہتے ہیں ۔
پوریوں  کو بیلنے کے بعد دس منٹ کے لیے فریج میں رکھنے کے بعد فرائی کیا جائے تو نہ صرف آئل کم استعمال ہوتا ہے بلکہ پوریاں بھی خستہ بنتی ہیں ۔
آٹے میں کیڑے پڑنے سے بچانے کے لیے سیاہ زیرہ موٹا موٹا پیس  کر اس میں پسا ہوا نمک اور ذرا سا پانی ملا کر ٹکیا سی بنالیں اور خشک کر کے آٹے میں رکھ دیں ۔ اس سے آٹے میں کیڑے نہیں پڑیں گے ۔ 
گندم  زیادہ عرصے تک محفوظ رکھنے کے لیے اسے کسی بوری یا پھر کسی ٹین کے کنستر میں بھر کر اس میں میتھی کے خشک پتے پیس کر ملا دیں اور بوری یا کنستر کا منہ اچھی طرح بند کر دیں ۔ 
اگر آپ کا کئی دنوں تک مچھلی فریز کرنے کا ارادہ ہو تو اسے دھونے کے بعد نمک اور تھوڑا سا سرکہ ملا کر اچھی طرح ملیں اور پھر فریزر میں رکھ دیں ۔ 
سوپ کو لذیذ بنانے کے لیے پکاتے وقت اس میں کریم ڈالنے کے بجائے فل کریم دودھ شامل کر لیں ۔ 
پکوڑے یا سموسے تلتے وقت عموماً کوکنگ آئل کی رنگت سیاہ پڑجاتی ہے ۔ اسے صاف کرنے کے لئے اس میں ایک چمچ سفید زیرہ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں اور فرائنگ پین ڈھک دیں تاکہ یہ آمیزہ ابلنا شروع ہوجائے ۔ تھوڑی دیر بعد فرائنگ پین چولہے سے اتار لیں۔ تیل صاف ہو چکا ہوگا اسے چھان کر دوبارہ استعمال کر لیں ۔
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں