Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ سے فلسطینی وزیر خارجہ اور دیگر وزرا کی ملاقاتیں

ملاقات میں حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے جمعرات کو جدہ میں فلسطین کی وزیر خارجہ فارسین اغابکیان اور صومالیہ کے وزیر مملکت برائے خارجہ علی محمد عمر نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق او آئی سی کے غیرمعمولی وزارتی اجلاس کے موقع پر فلسطینی وزیر خارجہ سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، غزہ کی پٹی کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بات کی گئی۔
انجینیئر ولید الخریجی اور صومالیہ کے وزیر مملکت نے سعودی عرب اور صومالیہ کے تعلقات کا جائزہ، حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت خارجہ کی برانچ کے ڈائریکٹر جنرل فرید بن سعد الشھری بھی موجود تھے۔

 

شیئر: