Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیمیائی ہتھیاروں کی تحقیقات کیلئے او پی سی ڈبلیو کے ماہرین شام روانہ

      ہیگ.... کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے لیے سرگرم عالمی تنظیم نے اپنے ماہرین کو شام روانہ کر دیا ہے۔ یہ ماہرین باغیوں کے زیر قبضہ شامی علاقے دوما میں پہنچ کر یہ تحقیقات کریں گے کہ آیا حال ہی میں وہاں کیمیائی ہتھیاروں سے کوئی حملہ کیا گیا تھا۔ قبل ازیں شامی حکومت اور روس نے کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسی بین الاقوامی تنظیم ”او پی سی ڈبلیو“کی طرف سے چھان بین کا مطالبہ کیا تھا۔

شیئر: