Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرکل کی مشرقی غوطہ پر مبینہ کیمیائی حملے کی مذمت

برلن .... جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے مشرقی غوطہ پر مبینہ کیمیائی حملے کی مذمت کی ہے۔ میرکل کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر شدید ممانعت کے باوجود کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال بہت ہی افسوسناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب اس سلسلے میں سخت اور واضح اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز رونما ہونے والے اس واقعے میں کم از کم 150 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

شیئر: