Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھانسی میں ایک کروڑ 25لاکھ روپے کا جھانسہ

جھانسی۔۔۔اترپردیش میں جھانسی کے مونٹھ تھانہ علاقے میں لوگوں کو نوکری دلانے کے نام پر ایک کروڑ 25لاکھ روپے کا جھانسہ دینے والے راج کمارکو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ متاثرین کی شکایات پر پولیس اس کی تلاش میں سرگرداں تھی۔ گزشتہ روز خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر تھانہ انچارج اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور راج کمار کو گرفتار کرلیا۔پوچھ گچھ کے دوران راجکمار نے دھوکہ دہی کی واردات انجام دینے کی بات قبول کرلی ۔ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - -  -یوپی کے دفاتر میں امبیڈکر کی تصویر آویزاں کرنے کی ہدایت

شیئر: