Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں آتشزدگی سے 31 اموات، سعودی قیادت کی صدر السیسی سے تعزیت

شاہ سلمان اور ولی عہد نے صدر السیسی کو تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعرات کو مصری صدرعبدالفتاح السیسی کو آتشزدگی میں ہونے والی اموات پر تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں۔
ایس ہی اے کے مطابق گیزا میں گزشتہ روز حادثے کے بعد لگنے والی آگ میں 31 افراد جان سے گئے جبکہ 26 زخمی ہوئے۔
شاہ سلمان نے صدر السیسی، مرنے والوں کے اہل خانہ اور مصری عوام سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔
سعودی ولی عہد نے بھی الگ پیغام میں آتشزدگی میں اموات پر تعزیت کا اظہار کیا۔
قاہرہ کی رنگ روڈ پر الوراق کے علاقے میں ایک فیول ٹینکر کے الٹنے سے آگ لگی۔ ٹینکر الٹنے سے فیول پھیل گیا اور کئی گاڑیاں اس کی لپیٹ میں آگئیں۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق حادثے میں کاروں اور موثر سائیکلوں سمیت 27 گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔
مصری حکام کے مطابق حادثے کا سبب بننے کے شبے میں ایک ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا ہے۔ تفیش کاروں نے بتایا ڈرائیور کی گاڑی لین تبدیل کرتے ہوئے فیول ٹینکر سے ٹکرا گئی جس سے ٹینکر الٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔

 

شیئر: