’ایرانی حملے مزید کشیدگی کا باعث‘ سعودی عرب کی کویت کے خلاف جارحیت کی مذمت
جمعرات 26 نومبر 2026 20:52
وزات نے مسلسل حملوں کے نتائج کے ذمہ داری ایران پر عائد کی ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے کویت کے خلاف ایرانی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے جس میں ایک اہم تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔ کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے مسلسل حملے مزید کشیدگی اور عدم استحکام کا باعث بن رہے ہیں۔
یہ خلاف ورزیاں خطے میں امن استحکام کی بحالی کے لیے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔
وزارت نے مسلسل حملوں کے نتائج کے ذمہ داری ایران پر عائد کی اور ان خلاف ورزیوں کو فوری روکنے پر زور دیا۔
مملکت نے اپنی خود مختاری کے تحفظ کے لیے کویت کی جانب سے کیے جانے والے تمام اقدامات کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
اطالوی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کو کویت پر ایرانی حملے میں دو اطالوی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ دونوں شہری جرمن دفاعی سازوسامان بنانے والی کمپنی رائن میٹل کے لیے کام کرتے تھے۔
کویت کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے ’ایرانی جارحیت میں ایک اہم تنصیب کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں گرنے والے دھماکہ خیز مواد کے ٹکڑوں سے چار افراد زخمی ہو گئے۔‘
بیان میں کہا گیا واقعے میں مالی نقصان بھی ہوا، تاہم اِس کی نوعیت یا تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔
