Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذاکر نائک کی درخواست سماعت ملتوی

ممبئی۔۔۔۔ڈاکٹر ذاکر نائک کی ممبئی ہائیکورٹ نے اُس وقت سرزنش کی جب ان کے دفاعی وکلاء نے رٹ داخل کرکے سماعت کی درخواست کی تھی ۔ جسٹس راجندر نائک اور جسٹس سارنگ کوتوال نے کہاکہ آپ ہندوستانی عدلیہ سے ٹال مٹول کا رویہ اختیار کرتے ہیں۔ آپ کی درخواست پر کیوں سماعت کی جائے اور اسے خارج کیوں نہ کیا جائے؟ این آئی اے اور ای ڈی کی جانب سے ایڈوکیٹ سندیش پاٹل اور این آئی اے کی جانب سے ارون کماوت نے کہا کہ ذاکر نائک ملائیشیامیں ہیں۔ ایسے میں ان کی درخواست پر سماعت کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ اس پر 2رکنی بنچ نے ذاکر نائک سے کہا کہ آپ ہندوستانی عدلیہ کو نظر انداز کررہے ہیں تو آپ کی رٹ پر سماعت کیوں کی جائے ؟ذاکر نائک کے وکیل دفاع کی جانب سے مہلت طلب کرنے پر عدالت نے سماعت 2ہفتوں تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -ریلوے ٹینڈر کیس: لالو کے گھر سی بی آئی کے چھاپے

شیئر: