Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان کی بہن ارپتا کا جذباتی پوسٹ’’لو یو بھائی‘‘

نئی دہلی۔۔۔۔سلمان خان کے ضمانت پر رہاہونے کے بعد ان کے گھر والوں نے سکون کا سانس لیا۔ گزشتہ دنوں سلمان خان اور ان کے اہل خانہ پر حالات بھاری گزرے ۔ اس وقت سلمان کی دونوں بہنیں ارپتا اور الویرا ان کی رہائی تک کوشاں تھیں۔ارپتا نے اپنے چہیتے بھائی کیلئےٹیوٹر پر ایک جذباتی پوسٹ کیا جس میں تحریر کیا کہ میری ہمت ، میر ی کمزوری، میرا فخر، میری خوشیاں، میری  زندگی، میری دنیا ،خداکی عنایت۔ ان الفاظ کے ساتھ ان تمام لوگوں کا شکریہ جو آپ کے ساتھ رہتے ہیں۔ میری دعا ہے کہ آپ ہمیشہ یوں ہی چمکتے رہیں ، لو یو بھائی۔ واضح ہوکہ سلمان خان اپنے اہل خانہ سے بہت محبت کرتے ہیں۔جب وہ جیل سے رہا ہوکر گھر لوٹے تو ان کی گود میں ارپتا کا بیٹا آحل تھا۔سلمان خان کے ساتھ ان کی والدہ سلمہ، والد سلیم خان اور دونوں بہنوں نے بالکونی پر کھڑے ہوکرمداحوں کا شکریہ ادا کیا ۔سلمان خان 7مئی کو اگلی سماعت کیلئے عدالت میں پیش ہونگے۔
مزید پڑھیں:- - - -اناؤ اجتماعی زیادتی کیس کی سماعت الہ آبادہائیکورٹ میں کل ہوگی

شیئر: