Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان کیخلاف جاری ضمانتی وارنٹ پر روک

ممبئی۔۔۔۔ممبئی کی عدالت نے 2002ء کے ہِٹ اینڈرن کیس میں بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کیخلاف جاری ضمانتی وارنٹ پر روک لگادی۔ اس معاملے میں سلمان کو بری کئے جانے کیخلاف حکومت کی اپیل سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر پردیپ گرات نے کہا کہ حکومت کی اپیل منظور کرنے والے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق سلمان کو زر ضمانت دینے کیلئے عدالت میں حاضر ہونا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے گزشتہ ہفتے سلمان کیخلاف ضمانتی وارنٹ اس وقت جاری کیا تھا جب سلمان نے گزشتہ 2تاریخوں پر زرضمانت جمع نہیں کرایا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی بس میں مسلم نوجوان سے ہندوانہ نعرے اور مارپیٹ

شیئر: