Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں لائسنس کے بغیر مریضوں کا علاج کرنے والا خود ساختہ ڈاکٹر گرفتار

سعودی وزارت صحت کی تفتیشی ٹیموں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے شمالی حدود ریجن میں عرب ملک سے تعلق رکھنے والے خود ساختہ ڈاکٹر کو حراست میں لیا ہے۔
صحت قوانین کی خلاف ورزی کے کیسز میں 6 برس تک قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت نے بتایا تفتیشی کمیٹی کو اطلاع ملی تھی کہ ایک عرب ملک سے تعلق رکھنے والا غیرملکی لوگوں کا علاج کرتا ہے۔ اس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ مستند معالج ہے بھی یا نہیں۔
 
تفتیشی کمیٹی نے ملزم کے بارے معلومات حاصل کی تو اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ وہ مستند معالج نہیں تھا اور نہ اس کے پاس پریکٹس کا لائسنس تھا۔
ملزم اپنی نجی گاڑی میں مریضوں کے گھر جاتا اور اپنے طریقے سے فزیو تھراپی، نیورولوجی ، پوسٹ سٹروک فالو اپ، ڈسک کھسکنے اور عام تھکاوٹ کا علاج  کرتا جو صحت ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
 ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں اس کا کیس عدالت میں بھیجا جائے گا۔

 

شیئر: