Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امتحان میں ناکامی پر خودکشی

حیدرآباد .... گیارہویں کلاس کے ایک طالب علم نے فائنل کے امتحانات میں ناکامی کے بعد خودکشی کرلی۔سائے کمار ایم این آر جونیئر کالج میں زیر تعلیم تھا اور فائنل کا امتحان دیاتھا۔ اسکی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال بھیجد ی گئی۔ ایک ہفتے قبل ہی حیدرآباد میں تعلیمی دباﺅ کے نتیجے میں ایک اور طالب علم بھی خودکشی کرچکا ہے۔ وہ سیکنڈ ایئر میں زیر تعلیم تھا۔ اس نے چوتھی منزل پر اپنے فلیٹ سے کود کر خودکشی کی تھی۔ اس وقت اسکے والدین سو رہے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ لڑکا رات کا کھانا کھا کر سو گیا اور ساڑھے 3بجے صبح اپنے کمرے سے چیختا ہوا نکلا اور عمارت سے چھلانگ لگالی تھی۔
 

شیئر: