Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میرے صدر، مطلب میرے شوہر‘، پریس سیکریٹری کیٹی زاکاریا کی غلطی پر صدر ٹرمپ کا ردِعمل

منگل کو ہونے والی نئی پریس سیکریٹری کی پہلی پریس بریفنگ صرف 14 منٹ جاری رہی (فوٹو: اے ایف پی)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زاکاریا کو پہلی پریس بریفنگ کے دوران ایک لفظی غلطی پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔
پریس بریفنگ میں انہوں نے غلطی سے صدر ٹرمپ کو ’میرے شوہر‘ کہہ دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
منگل کو ہونے والی نئی پریس سیکریٹری کی پہلی پریس بریفنگ صرف 14 منٹ جاری رہی۔
کیٹی زاکاریا نے بریفنگ کا آغاز صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی کامیابیوں کی تعریف سے کیا، تاہم ان کے اندازِ گفتگو اور تحریری نوٹس پر زیادہ انحصار کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی۔
بریفنگ کے دوران کیٹی زاکاریا نے شوہر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’میرے صدر‘، تاہم فوراً اپنی غلطی درست کرتے ہوئے بولیں، ’میرا مطلب ہے میرے شوہر۔‘
ان کا یہ جملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلا اور صارفین نے ان کی کارکردگی پر طنزیہ تبصرے کیے۔
کیٹی زاکاریا کو جمعے کو سابقہ پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کی جگہ مقرر کیا گیا تھا۔
اپنی پہلی بریفنگ میں وہ ٹرمپ انتظامیہ کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتی رہیں، تاہم ان کی جھجک اور تحریری نوٹس پر انحصار بھی تنقید کی وجہ بنا۔
کیٹی زاکاریا کی پہلی بریفنگ پر ردِعمل دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’وہ اچھا کام کر رہی تھیں، لیکن ہمیں وہ پسند نہیں آیا جو ہم پڑھ رہے تھے، اس لیے ہم تبدیلی کر رہے ہیں۔‘
صدر ٹرمپ سے جب کیٹی زاکاریا کے ان کے خاندان سے تعلق کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے واضح کیا کہ وہ ان کے خاندان کی رکن نہیں ہیں، تاہم ان کے مطابق ان کے بیٹے نے ماضی میں کیٹی زاکاریا کو ڈیٹ کیا تھا۔
کیٹی زاکاریا کی پہلی بریفنگ کے دوران ہونے والی غلطی اور صدر ٹرمپ کا ردعمل سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔

شیئر: