Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

16سالہ لڑکی چلنا پھرنا اور بات کرنا سیکھ گئی

 کینٹ..... یہاں رہنے والی 16سالہ لڑکی نے کمال کر دکھایا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ خاص قسم کی بیماری کی وجہ سے وہ ڈری ڈری سی رہتی تھی اور اس کے لئے باتیں کرنا بھی مشکل ہوتا تھا۔ مگر ٹیفانی ہیتھ نامی یہ بچی ایک خاص قسم کے مرض میں مبتلا ہوئی تھی۔ جس سے بچوں کی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹیفانی جانوروں کو دیکھ کر طرح طرح کی آوازیں نکالنے لگتی تھی۔ 7سال کی عمر میں اس نے پہلا لفظ بولا اور پھر جلد ہی اسے اصطبلوں کی سیر کا شوق ہوا۔ ڈاکٹروںکا کہناتھا کہ اس لڑکی کیلئے آئندہ زندگی میں چلنا پھرنا بھی مشکل ہوگا مگر لڑکی نے ڈاکٹروں کے تمام اندیشے غلط ثابت کردیئے۔ اب وہ بیحد شان سے نہ صرف باتیں کرتی ہے بلکہ گھڑ سواری میں بھی ماہر ہوگئی ہے۔ ابتدائی برسوں میں وہ اپنے گھر سے بھی باہر نہیں نکلتی تھی ۔ پڑوس میں رہنے والی دوسری ہم عمر لڑکی کی گھوڑی کو دیکھ کر اس نے پہلی مرتبہ منہ سے کوئی آواز نکالی تھی اور اب وہ پڑھائی میں بھی بہت آگے ہے اور جلد ہی او لیول کے مساوی کورس میں شمولیت اختیار کرنے والی ہے۔ کلاسوں کا آغاز مئی میں ہوگا۔

شیئر: