Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راشن گھپلہ: 1550گھروں کا راشن صرف 11نمبروں کو؟

نئی دہلی۔۔۔۔کیجریوال حکومت نے عوامی تقسیم کے نظام ( پی ڈی ایس ) میں بھاری کرپشن کی قلعی کھول دی ۔ایک ہی موبائل نمبر سے اوٹی پی کے ذریعے 499گھروں کیلئے راشن دیا گیا ۔ایک اورمعاملے کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت نے کہا کہ 2002گھروں کا راشن ایک نمبر پر دیا گیا ۔172گھروں کا راشن ایک نمبر پر دیا گیا۔اسی طرح تقریباً1550گھروں کا راشن صرف 11موبائل نمبروں پر دیا گیا ۔وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے گورنر کوخط ارسال کرکے خوراک و رسد سیکریٹری کو معطل کرتے ہوئے ڈور ٹو ڈور راشن پہنچانے کی اسکیم کو منظوری دینے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈوراسٹیپ راشن پر دوبارہ غور کیا جانا چاہئے ۔ ریاست میں تقریباً72لاکھ افراد سرکاری راشن پر زندگی گزار رہے ہیں۔ مجموعی طور پر 19ملین راشن ہولڈرز ہیں اور سالانہ 4.5لاکھ ٹن راشن تقسیم کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -انسداد مظالم ایکٹ کی طرح ’’مکو کا ‘‘ کو بھی ختم کیا جائے، اسد اویسی

شیئر: