Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی کمپنیاں دوران پرواز وائی فائی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں

لندن..... وائی فائی سگنلز کا استعمال دنیا میں بہت تیزی سے عام ہورہا ہے اور اسے صارفین ایک اضافی اور اچھی سہولت تسلیم کرتے ہیں اور یہی وہ خوبی ہے جس نے اس کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے۔ وائی فائی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے بعض فضائی کمپنیوں نے دوران پرواز اپنے مسافروں کو بھی یہ سہولت فراہم کرنے کیلئے جدوجہد شروع کردی ہے اور انہوں نے اس منصوبے کو ممکن بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کی ممتاز فرموں سے رابطہ بھی شروع کردیا ہے۔ فضائی کمپنیوں کے ٹھیکے حاصل کرنے کیلئے جو ادارے متحرک ہوگئے ہیں ان میں سیٹلائٹ فرمیں، کنکشن پروائیڈر اور ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئربنانے والے ادارے بھی شامل ہیں۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس وقت بھی دنیا کی بعض فضائی کمپنیوں کے بعض طیاروں میں مسافروں کو وائی فائی کی سہولت حاصل ہے جنکی تعداد 43فیصد ہوسکتی ہے۔ یہ رپورٹ فضائی کمپنیوں او رانکے طیاروںکی جانب سے فراہم کردہ سہولتوں پر نظر رکھنے والے ادارے روٹ ہیپی کے ڈائریکٹر جیسن رابینوویز کی نگرانی میں تیار ہوئی ہے۔ 

شیئر: