Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم بڑے بھائی ہیں ، چیئرمین سینیٹ

  لاہور... چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بڑے بھائی ہیں وہ جو چاہیں کہتے رہیں برا نہیں مانوں گا۔لاہور میں مزار اقبال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایسا کوئی فیصلہ ہی نہیں کیا جو وزیراعظم کو اچھا نہ لگے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے اور میرا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہتا رہے ا پنے ملک کے لئے کام کروں گا۔چیئر مین سینیٹ مزار اقبال پہنچے تو رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی ۔صادق سنجرانی نے مہمانوں کی کتاب پر تاثرات لکھے اور شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مزید پڑھیں:چیئرمین سینیٹ کا ٹرین میں سفر

شیئر: