مکہ مکرمہ کے ام القری مرکز میں امراض اطفال کی ٹیم نے نومولود کے دل کی اوپن ہارٹ سرجری کامیابی سے مکمل کرلی۔ بچے کی عمر 10 دن اور وزن 3.5 کلو گرام تھا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مکہ مکرمہ کے امراض اطفال ہسپتال میں ایک دس دن کے نومولود کو لایا گیا جسے سانس کی شدید تکلیف تھی۔
مزید پڑھیں
-
کنگ سلمان میڈیکل سٹی مدینہ میں معذور لڑکی کا نازک آپریشن
Node ID: 783076
ڈاکٹروں نے فوری طورپر نومولود کو مصنوعی تنفس پر لگایا اور اس کا الٹرا ساونڈ کیا جس سے معلوم ہوا کہ اس کے دل کی شریان پیدائشی طورپرتنگ ہے جس کی وجہ سے بچے کو مناسب مقدار میں اکسیجن کی فراہمی نہیں ہورہی۔
ڈاکٹروں نے فوری طورپر بچے کا آپریشن کرنے کا فیصلے کیا جس کے لیے تمام طبی معائنہ کرنے کے بعد آپریشن کیا گیا۔
اپنی نوعیت کا انتہائی پیچیدہ اور نازک آپریشن کامیاب رہا جس میں چار گھنٹے سے زیادہ وقت لگا۔ آپریشن اس لیے بھی حساس اور نازک تھا کہ بچہ دس دن کا تھا اور اس کے دل کی شریانیں بہت نازک اور چھوٹی تھیں تاہم آپریشن کی کامیابی کے بعد بچے کی حالت بہتر ہونا شروع ہوگئی اور اسے اکسیجن کی فراہمی 90 فیصد تک بحال ہو گئی۔