سعودی ہلال الاحمر نے مسجد الحرام کے کارکنوں کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دینے کے لیے تعلیمی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق فرسٹ ایڈ ٹریننگ پروگرام کے تحت ریجنل ہلال الاحمر کی ٹیموں نے مسجد الحرام کے کارکنوں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت دی جس سے 3860 افراد مستفیض ہوئے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں فرسٹ ایڈ ڈے منایا جائے گا
Node ID: 699661 -
تعلیمی نصاب میں ’فرسٹ ایڈ‘ کو شامل کرنا بہترین فیصلہ
Node ID: 894424
ہلال الاحمر کے ٹریننگ کورسز میں کارکنوں کو ہنگامی حالات میں پیش آنے والوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے طریقوں سے آگاہ کیا گیا جن میں بے ہوش ہونا ، سانس لینے میں رکاوٹ، خون بہنا، معمولی زخمی ہونے والوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بارے میں عملی طورپر بھی بتایا گیا۔
دل کے امراض سے متعلق حالات سے نمٹنے کے لیے الیکٹریکل شاکس ’ایے ای ڈی‘ سسٹم پر بھی اہلکاروں کو تربیت فراہم کی گئی ۔

ہلال الاحمر کی جانب سے مسجد الحرام کے کارکنوں کے مطابق مختلف گروپس بنائے گئے جن کے تحت انہیں عربی اور اردو زبان میں تربیت فراہم کی گئی تاکہ کارکنوں کو ان کی زبان میں آسانی سے سمجھایا جاسکے۔