Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطین ہی ہمارا پہلا مسئلہ تھا، ہے اور رہیگا، شاہ سلمان

\\پیر 16اپریل 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الیوم“ کی شہ سرخیاں
  ٭ فلسطین ہی ہمارا پہلا مسئلہ تھا، ہے اور رہیگا، شاہ سلمان۔
٭ خادم حرمین شریفین آج درع الخلیج مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب کی سرپرستی کرینگے۔
٭ طلباءمیں انگریزی کا معیار بلند کرنے کیلئے خصوصی پروگرام شروع کئے جائینگے، وزیر تعلیم۔
٭ 29ویں عرب سربراہ کانفرنس کے میڈیا سینٹرز میں 20سعودی لڑکیوں نے خدمات انجام دیں۔
٭ سفارتخانہ تل ابیب سے القدس منتقل کرنے کی امریکی حکومت کے فیصلے کی مذمت۔
٭ عالمی برادری سے یمن میں امدادی سامان کی ترسیل کی اپیل۔
٭ الصخیرات معاہدہ ہی لیبیا کے بحران کا حل ہے۔
٭ عرب ممالک کے ا ندرونی معاملات میں ایران کی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں، عرب قائدین۔
٭ عربوں کی قومی سلامتی ناقابل تقسیم مکمل نظام ہے۔
٭ شاہ سلمان، عزم و ارادے اور دور اندیشی کی مالک شخصیت ہیں، امیر کویت۔
٭ سعودی عرب نے مشترکہ عرب جدوجہد کو بڑی تحریک دی، مصری صدر۔
٭ القدس کیلئے سعودی عرب کی امداد نئی بات نہےں، فلسطینی صدر۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: