Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا برازیلین کوچ سے 3سالہ معاہدہ

لاہور:پاکستان فٹبال فیڈریشن نے قومی ٹیم کیلئے برازیلین کوچ کی خدمات حاصل کرلی ہیں تاہم غیر ملکی کوچ کو تنخواہ کی ادائیگی میں بحرین کی فیڈریشن معاونت کرے گی۔ کھلاڑیوں کا یومیہ الاونس دگنا کرکے 200ڈالرز اور نیشنل کپ کی انعامی رقم ساڑھے 25لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کانگریس کے سالانہ اجلاس کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات نے کہا کہ پاکستان فٹبال کے عروج کیلئے نچلی سطح سے کام کرنا ضروری ہے۔نئے ٹیلنٹ کی تلاش کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور تمام اضلاع میں ٹورنامنٹ کروائے جائیں گے جس کا پہلا مرحلہ پنجاب سے شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 سال میں پاکستان فٹبال کو بڑا نقصان پہنچا ہے جس کی تلافی کیلئے سخت محنت اور انقلابی اقدامات کی سخت ضرورت تھی ۔ فوری طور پر چندا قدامات کئے ہیں ان میں سب سے بڑا قدم غیر ملکی کوچ کی تعیناتی ہے برازیلین کوچ جوز انتونیو ناگورا کے ساتھ 3سال کا معاہدہ کیا ہے۔ویمنز فٹبالرز کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ان کیلئے بھی جاپان سے خاتون کوچ کی خدمات بلامعاوضہ حاصل ہوں گی۔ پاکستان کی قومی ٹیم ایشین گیمز اور اے ایف سی چیمپیئن شپ کی تیاری کیلئے ڈیڑھ ماہ کے تربیتی کیمپ کے بعد 4بین الاقوامی دوستانہ میچ کھیلے گی جس سے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کے امکانات روشن ہوں گے۔

شیئر: