Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان 3انٹر نیشنل فٹبال ٹورنامنٹس کی میزبانی کریگا

ڈھاکا:پاکستان فٹبال فیڈریشن کو 3انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی میزبانی مل گئی ہے۔فیڈریشن آئندہ برس انڈر15 ساوتھ ایشین فٹبال چیمپئین شپ، 2020 میں ساف فٹبال چیمپئین شپ اور 2021میں ساف انڈر19گرلز چیمپیئن شپ کی میزبانی کرے گی۔ ڈھاکا میں منعقدہ ساوتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کی کانگریس میں یہ فیصلے کئے گئے۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات نے ان فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیفا کی جانب سے پاکستان میں فٹبال کی بحالی کے بعد یہ پی ایف ایف کی بڑی کامیابی ہے۔ 

شیئر: