Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغربی بنگال ، اسپتال میں بچوں کی فروخت کا اسکینڈل

کولکتہ .. مغربی بنگال میں بسکٹ کے ڈبوں سے نوزائیدہ ملنے کے بعد پولیس بچوں کی ا سمگلنگ اور فروخت کے اسکینڈل کی تفتیش کر رہی ہے۔ ایک ڈاکٹر سمیت مزید افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔کولکتہ سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع بدوریا قصبے کے ا سپتال پر چھاپے کے دوران پولیس کونو زائیدہ ملے تھے۔ ایک 6 دن کا بچہ دوسرے کمرے سے بھی برآمد ہوا تھا۔پولیس نے 13 افراد کو گوفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق بچے بے اولاد جوڑوں کو فروخت کیے جاتے تھے۔اسپتال لڑکوں کے لیے 3 لاکھ روپے اور لڑکیوں کے لیے ایک لاکھ روپے ادا کر رہا تھا۔ گوری رنگت والے بچوں کی زیادہ قیمت ادا کی جاتی تھی۔ بعض معاملات میں غریب خواتین کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کو بھی اغوا کر لیا جاتا تھا۔پولیس کا خیال ہے کہ2سال کے عرصے کے دوران 30 سے زائد بچوں کو دہلی، چنئی اور برطانیہ میں جوڑوں کو فروخت کیا گیا۔پولیس بچوں اور ان کے والدین کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔گرفتار افراد میں ہسپتال کا مالک اور عملہ شامل ہے ۔بچوں کو بسکٹ کے کارٹن میں رکھ کر اسپتال سے لے جایا تھا۔

شیئر: