Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں زائرین کے لیے رہنما ٹیمیں متحرک، خواتین سکاؤٹس پیش پیش

ادارہ امور حرمین اور سعودی سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے رمضان المبارک میں مسجد الحرام میں زائرین کی خدمت اور رہنمائی کے لیے جامع منصوبے پر عمل کیا جا رہا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ادارہ حرمین نے مسجد الحرام میں زائرین کی خدمت کے لیے 24 گھنٹے کی بنیادوں پر 21 سینٹرز قائم کیے ہیں جن میں دو مرکزی جبکہ 19 ذیلی مراکز ہیں۔
مسجد الحرام میں قائم کیے گئے ان سینٹرز پر زائرین کی رہنمائی کا خاص اہتمام موجود ہے جبکہ گمشدہ اشیا سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور ان کے بارے میں رپورٹ درج کرانے کے لیے بھی یہ مراکز اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
عمرہ زائرین کو مختلف نوعیت کی معلومات بھی ان مراکز پر فراہم کی جاتی ہیں، علاوہ ازیں مسجد الحرام کے مختلف مقامات اور راستوں کی رہنمائی کے حوالے سے بھی مذکورہ مراکز پر موجود افراد اہم ثابت ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب سعودی سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران زائر خواتین کی رہنمائی اور مدد کے لیے رضاکارانہ بنیادوں پر خواتین سکاؤٹس کو بھی مسجد الحرام کے مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔

  خواتین سکاؤٹس مسجد الحرام میں مختلف مقامات پر موجود ہوتی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

یہ خواتین سکاؤٹس مسجد الحرام میں زائرین کے لیے مخصوص مقامات پر خدمات انجام دے رہی ہیں اور زائرین کی رہنمائی اور مدد میں پیش پیش ہیں۔

شیئر: