شہزادہ محمد بن سلمان سے کویتی ولی عہد اور فلسطینی صدر کا رابطہ
خطے کے استحکام سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے جمعہ کو کویتی ولی عہد شہزادہ شیخ صباح خالد الحمدالصباح نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی(ایس پی اے) کے مطابق دوطرفہ ٹیلی فونک گفتگو میں کویتی ولی عہد نے خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے خلاف ایرانی حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو ان ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور عوام کے تحفظ کی خلاف ورزی قرار دیا۔
اس موقع پر خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک کے درمیان مشترکہ رابطے کو بڑھانے کے لیے جاری کوششوں پر بھی زوردیاگیا۔
دریں اثنا فلسطین کے صدر محمود عباس نے بھی جمعے کے روز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ایرانی حملوں کے حوالے سے بھرپور یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے مملکت کی جانب سے اپنی سرزمین کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کی۔