Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’آزاد ہندوستان کایہ سب سے تاریک دورہے‘‘سابق اعلیٰ افسران

نئی دہلی۔۔۔49سابق اعلیٰ افسران نے مشترکہ طورپر وزیر اعظم کے نام کھلا خط تحریر کیا جس میں کہا ہے کہ آزاد ہندوستان کی تاریخ کا یہ سب سے تاریک دور ہے۔ ملک میں بھیانک صورتحال کیلئے وزیر اعظم کو ذمہ دار قراردیا ۔یہ خط ان دنوں ہونیوالی زیادتیوں اور قتل کے واقعات کے تناظر میں تحریر کیا گیا۔خط میں تحریرہے کہ حکومت اور سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے غیر مناسب اور کمزور ردعمل ظاہر کیا ۔ بچی سے زیادتی اور قتل کی واردات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں غیر اخلاقی حرکتوں کے دلدل میں جاگرا ہے۔49افسران کے گروپ جن میں پولیس کے سابق کمشنر میران بوراونکر ، پرسار بھارتی کے سابق سی ای او جو ہر سرکر ، ممبئی پولیس کے سابق کمشنر جولیور بیرو ، آرٹی آئی رضاکار ارونا رائے اور سابق اطلاعات کمشنر و ضاحت حبیب اللہ شامل ہیں۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ہمیں امید تھی کہ آئین کو برقرار رکھنے کا جس شخص نے حلف اٹھایا ہے حکومت جس کے آپ سربراہ ہیں اور پارٹی جس سے آپ وابستہ ہیں اس کی تنزلی کو دیکھ کر بیدار ہونگے اور عوام کو خرابی کو دور کرنے کا یقین دلائیں گے۔ اتر پردیش میں بی جے پی کی اکثریت والی حکومت ہے جب کہ جموں کشمیر میں اس کا پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد ہے ۔ دونوں معاملات وزیر اعظم کی پارٹی اقتدار میں ہے۔ پارٹی کے اندر آپ کا قد اور جس طرح  کا مرکزی کنٹرول آپ اور آپ کی پارٹی کے صدر رکھتے ہیں ایسے میں موجودہ خوفناک حالات کیلئے کسی اور سے زیادہ ذمہ دار آپ ہیں ۔ کٹھوعہ اور اناؤ میں ہونیوالے واقعات کے متاثرین کے اہل خانہ سے ملکر دادرسی کریں۔
مزید پڑھیں:- - - -بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی اور قابل اعتماد پارٹی ہے، یوگی

شیئر: