Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈا نے کیوبا سے سفارتکاروں کے خاندان واپس بلا لئے

اٹاوہ .... کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں کینیڈا کے 10 باشندوں میں غیر واضح طبی مسائل کے بعد کینیڈا نے اپنے سفارتکاروں کے خاندانوں کو کیوبا سے واپس بلا لیا ہے۔ ان10افراد میں دماغی مسائل سامنے آئے جن کی کوئی وجہ دکھائی نہیں دی۔ان افراد میں بچے بھی شامل ہیں اور انہیں چکر آنا، متلی اور توجہ مرکوز کرنے میں دشواری کا سامنا تھا۔کینیڈا کے طبی ماہر کے مطابق یہ ایک نئی طرز کی دماغی چوٹ ہے جو اس بیماری کی وجہ بن رہی ہے۔یہ بیماری کیوبا میں کینیڈا کے سفارتی عملے اور ان کے خاندان پر اثر انداز ہوئی ہے۔کینیڈا کا کہنا ہے کہ اسے لگتا ہے کہ صوتی حملہ اس بیماری کی وجہ بنا ہے۔

شیئر: