Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دفاع کا اردن کے وزیراعظم و وزیر دفاع سے ٹیلی فون پر رابطہ

مملکت، اردن اور دیگر ملکوں کے خلاف ایرانی حملوں کی مذمت کی گئی (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر دفاع شہزدہ خالد بن سلمان نے سنیچر کو اردن کے وزیراعظم اور وزیر دفاع ڈاکٹر جعفر حسان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب، اردن اور خطے کے دیگر ملکوں کے خلاف ایرانی حملوں کی مذمت کی گئی، ملکی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
یاد رہے اس سے قبل سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے فوجی تصادم کے دوران مملکت پر ایران کے حملوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
 شہزادہ خالد نے سنیچر کی صبح سوشل میڈیا پر لکھا ’ہم نے مملکت پر ایرانی حملوں اور ہمارے مشترکہ سٹریٹجک دفاعی معاہدے کے فریم ورک کے تحت انہیں روکنے کے لیے ضروری اقدامات پر بات چیت کی۔‘
’ہم نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی کارروائیاں علاقائی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتی ہیں اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایرانی فریق دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا اور غلط فہمیوں سے بچنے کی کوشش کرے گا۔‘

 

شیئر: