Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ووٹ ہزارہ کو صوبہ بنوانے والے کو دی گے، اوورسیز پاکستانیز فورم

مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی میں سے کسی نے بھی اپنا وعدہ پورا نہیں کیا
جدہ(جاوید راہو)ہزارے وال اوورسیز پاکستانی فورم جدہ کے زیر اہتمام یوم شہدائے ہزارہ کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت فورم کے چیئرمین اشفاق قریشی نے کی ۔مقررین کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے الیکشن کا آغاز مانسہرہ کے جلسے سے کیا تھا اور صوبہ ہزارہ بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرنے کو ہے لیکن صوبہ کا نام بھی نہیں لیا جا رہا ۔ پی ٹی آئی حکومت نے بھی صوبائی اسمبلی میں بل کا ڈرامہ کیا اور الیکشن میں صوبے کے نام پر ووٹ لیا لیکن صوبہ تو دور کی بات، آج تک صوبائی گورنمنٹ نے تحریک میں شہید ہونے والوں کی ایف آئی آر تک درج نہیں کی۔ آئندہ الیکشن میں ووٹ انہی کو دیا جائیگا جو یہ حلف اٹھائے کہ وہ الیکشن کے بعد سب سے پہلے صوبہ ہزارہ کے لیے اسمبلی میں آواز اٹھائےگا۔ ہزارہ کے اراکین جنوبی پنجاب والوں سے سبق سیکھیں اور فوری صوبے کے قیام کےلئے استعفے دیں کیونکہ صوبہ ہزارہ وقت کی ضرورت ہے اور ہزارے والوں کی شناخت ہے ۔ شہیدہونے والوں کا خون ایک نہ ایک دن رنگ ضرور لائیگا۔ پرو گرام کے آخر میں تحریک صوبہ ہزارہ میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب سے فورم کے صدر نورالحسن گجر ،وائس چیئرمین چوہدری دلپزیر ،حافظ وسیم ،سلیم گجر ،رفیق خان ،شاہجہان قریشی ،سردار رفیق،ملک عارف اور امتیاز قریشی نے بھی خطاب کیا۔

شیئر: