Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

80سالہ پینشنر ایمبولینس کے انتظار میں کھڑا کھڑا گر کر ہلاک ہوگیا

لندن..... یہاں ایک 80سالہ شخص جو غالباً اسپتال جانے کیلئے گھر سے نکلا تھا اور ایمبولینس کے انتظار میں دروازے کے باہر کھڑا تھا کافی دیر کے لاحاصل انتظار کے بعد اتنا تھگ گیا کہ اچانک وہ لڑکھڑا کر نیچے گرا اور اس کے سر میں زبردست چوٹ لگ گئی۔ جس کی وجہ سے موقع پر ہی اسکی موت واقع ہوگئی۔ موقع پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے جان ولیمز نامی اس معمر شخص کو کم سے کم 7گھنٹے تک ایمبولینس کا انتظار کرتے ہوئے دیکھا تھا جبکہ بعض ذرائع یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ 23گھنٹے ایمبولینس کا انتظار کرتا رہا تھا۔ کبھی گھر کے اندر اور کبھی گھر کے باہر کیونکہ اس کی حالت خراب تھی اور اسے اسپتال جانے کی ضرورت پیش آگئی تھی اور یہ حادثہ موریسٹن اسپتال کے قریب ہی پیش آگیا۔ جان ولیمز کے بچوں نے اپنے باپ کی موت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے تاہم یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ وہ باپ کو اس حالت میں تنہا چھوڑ کر کہاں چلے گئے تھے۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ ولیم لڑکھڑا کر سر کے بل گرا تھا اور سر میں شدید چوٹ آئی تھی۔ ٹیلیفون ریکارڈ بتاتے ہیں کہ ولیمز گزشتہ 23گھنٹوںکے دوران سیکڑوں بار ایمبولینس ایجنسی کے نمبر 999پر فون کرتا رہا تھا مگر ساری کوششیں رائیگاں ثابت ہوئی تھیں۔

شیئر: